Saturday, April 27, 2024

کراچی ،مقتول انتظار کے والد کی درخواست پر تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے

کراچی ،مقتول انتظار کے والد کی درخواست پر تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے
January 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے والد  کی درخواست پر تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی گئیں ۔ مقامی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار اے سی ایل سی کے 8 اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ۔

خیابان اتحاد میں انتظار احمد کے قتل پر اس کا والد بیٹے کے خون پر انصاف کا طلبگار  ہے جبکہ اب تک ہونے والی تفتیش پر سوال بھی اٹھادیئے ۔ مقتول کے والد نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

خط میں تفتیش سی ٹی ڈی یا کرائم برانچ کو  منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ۔ انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا قتل حادثہ نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے ۔

انتظار کے والد کی درخواست پر کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کر دی گئیں ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کیس کی تحقیقات کریں گے ۔

دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی کے 8 اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی ۔۔۔ ایک ملزم انسپکٹر طارق رحیم عبوری ضمانت پر ہے ۔