Sunday, April 28, 2024

کراچی ، مقامی بلڈر کے شہری پر مبینہ تشدد کیخلاف بریگیڈ تھانے کے باہر احتجاج

کراچی ، مقامی بلڈر کے شہری پر مبینہ تشدد کیخلاف بریگیڈ تھانے کے باہر احتجاج
October 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں بلڈرکی جانب سے شہری پر مبینہ تشدد کے خلاف تحریک انصاف کےدو ارکان اسمبلی نے بھی عوام کے ہمراہ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔ گارڈن میں ایک شہری دلاور نےالزام عائد کیا کہ مقامی بلڈر اشفاق نےاسے اپنے دفتر میں بلا کر ساتھیوں سے مل کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر شہری تھانہ بریگیڈ کے باہر جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی وصوبائی اسمبلی شکور شاد اورعبدالعزیز بھی احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اشفاق نامی بلڈر نے دلاور کو اپنے دفتر میں بلا کر کرائے کا فلیٹ خالی کرنے کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوئی  تواس نے اپنے ملازمین کے ساتھ ملکر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے بھی فلیٹ خالی کرنے کیلیے دھمکیاں دی گئیں۔ ادھر پولیس کے حکام کے مطابق دلاور مقامی بلڈر کے فلیٹ پر قابض ہے جس کو خالی کرانے کے لیے بلڈر نے دلاور کو اپنے دفتر بلایا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اگر پولیس اہلکار معاملے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔