Sunday, September 8, 2024

کراچی :  مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت خالد عرف کھادی کےنام سے ہوگئی ،42افراد کے قتل میں ملوث تھا

کراچی :  مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت خالد عرف کھادی کےنام سے ہوگئی ،42افراد کے قتل میں ملوث تھا
July 8, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر  مقابلے میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی۔ہلاک  دہشت گرد خالد عرف کھادی 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ تفصیلات کےمطابق  گزشتہ رات منگھوپیر میں ہلاک ہونیوالے دوسرے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد خالد عرف کھادی کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد نے 2012 میں لیاری میں بس میں مسافروں کو اغوا کیا اور اس میں سوار 20 سے زائد معصوم افراد کو قتل کیا جبکہ سن دوہزارپانچ میں حب میں ایس ایس پی چودھری اسلم اور عرفان بہادر پر حملے میں بھی ملوث ہے حملے میں چوہدری اسلم زخمی اور ایس ایچ کلاکوٹ ارشد بٹ شہید ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق  ہلاک دہشت گرد چار پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث تھا اور اس نے  ایم کیو ایم کے پندرہ سے زائد کارکنوں کو بھی قتل کیا ۔ ہلاک ہونے والا دوسرا دہشتگرد رحمت سواتی پولیس رینجرز اور متعدد افراد کی کلنگ سمیت سات دستی بم حملوں میں ملوث تھا۔