Saturday, May 18, 2024

کراچی ، مفتی محمد تقی عماتنی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ‏

کراچی ، مفتی محمد تقی عماتنی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ‏
March 23, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس نے مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر سے مفتی تقی عثمانی کا تعاقب کیا ، نیپا چورنگی پر فائرنگ کے بعد ملزمان دوبارہ اسی راستے سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 خول بھی تحویل میں لے لئے ہیں ، جائے وقوعہ سے ملنے والےخول فرانزک کے لئے بھیجے جائیں گے۔

دوسری جانب مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ چھ نامعلوم افراد کے خلاف درج کئے گئے  مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔