Sunday, September 8, 2024

کراچی : معمولی تکرار پر ڈینٹر چھریوں کے وار سے قتل

کراچی : معمولی تکرار پر ڈینٹر چھریوں کے وار سے قتل
July 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں معمولی تکرار  پرڈینٹر کو چھریوں کے وار سے قتل  اور اس کے  والد  اور بھائی کو زخمی کردیا  گیا۔ ادھر بلدیہ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں معمولی جھگڑا خونی ثابت ہوا،گاڑی کا ڈینٹ صحیح نہ کرنے پر ڈرائیور نے ڈینٹر کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق  ڈرائیور عبدالوہاب اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی کا ڈینٹ صحیح کروانے پہنچا بہرام خان کی دکان پرمعمولی بات پر ہوئی تلخ کلامی  جو دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں بدل گئی  اور عبدالوہاب نے ساتھی کے ہمراہ تیز دھار آلے سے بہرام خان اور اسکے بیٹے شاہد کو شدید زخمی جبکہ دوسرے بیٹے نعمان کوقتل کردیا۔ پولیس نے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا  اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی  ۔ ادھر بلدیہ میں قائم ریزرو پولیس کی بیس ون میں گولی چلنے سے پولیس اہلکار مہر علی جاں بحق ہوگیا ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق اسلحہ خانے میں اسلحہ جمع کراتے وقت اتفاقیہ گولی چلنے سے مہر علی کی موت واقع ہوئی۔