Saturday, April 27, 2024

کراچی ، معصوم بچی کے قتل کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے

کراچی ، معصوم بچی کے قتل کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے
April 17, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف  اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے ۔ اہل علاقہ نے لاش رکھ کر سڑک بلاک کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا تو مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھر برسا دیئے۔ گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ علاقہ کافی دیر تک میدان  جنگ بنا رہا۔ ایس پی اورنگی عابد بلوچ نے کہا کہ پتھراو سے دس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ادھر مقتول کی والد نے کہا کہ انہیں انصاف چاہے۔ مقتولہ کےگھر میں بھی  اہلخانہ غم سے نڈھال ہیںاور انصاف کے لئے دہائیاں دے رہے ہیں۔ کراچی میں اورنگی ٹاون بلوچ پاڑے کی سات سالہ معصوم رابعہ دو دن پہلے لاپتہ ہوئی تھی ۔ قاتلوں نے لاش منگھوپیر کی کچرا کنڈی میں پھینک دی۔ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی، لیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مقتولہ کی شناخت کے بعد والدین کو آگاہ کیا گیا ۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور مقدمہ بھی درج کروایا لیکن پولیس بچی کو بازیاب کروانےمیں ناکام رہی۔ پولیس نے کہا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔ مقتولہ کے والدین نے کہا کہ انہیں انصاف چاہے۔ قاتلوں کا انجام چاہے تاکہ دوسری بچی محفوظ ہو سکیں۔