Thursday, April 25, 2024

کراچی ، معصوم بچی رابعہ سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم فضل کا بیٹا بھی گرفتار

کراچی ، معصوم بچی رابعہ سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم فضل کا بیٹا بھی گرفتار
April 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں معصوم بچی رابعہ سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے ملزم فضل کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ۔ اب تک گرفتار چاروں ملزمان کے ڈی این اے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کے باوجود پولیس تاحال آلیہ قتل برآمد نہیں کرسکی ۔ پولیس کے مطابق معصوم بچی کے گلے پر گہرے نشانات تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم فقیر محمد نے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان فضل اور رحیم بخش مقتولہ کے رشتے دار ہیں جن کا رابعہ کے والد سے چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا ۔