Friday, April 26, 2024

کراچی: مشرف کالونی میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی: مشرف کالونی میں ہلاک  دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں گزشتہ رات ہاکس بے مشرف کالونی میں رینجرز مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ دہشت گرد سعید عرف سپیرا اور عارف عزیز عرف ملا عارف کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جو قتل اور دستی بم حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت سعید عرف سپیرا  اور عارف  عزیر عرف ملا  عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ہلاک ہونے والوں  کا تعلق لیاری  گینگ وار سے تھا اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مطلوب تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق  کے عارف عزیز عرف ملا عارف 17 افراد کو قتل کر  چکا تھا جبکہ 2 دستی بم حملوں میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد نے 2014 مار چ میں مواچھ گوٹھ میں 5 قومی باکسر وں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملا عارف نے 2011 میں شافی لین لیاری میں 3 بھائیوں کو ان کی والدہ اور بیویوں کے سامنے زندہ جلادیا تھا۔2013 میں بابا لاڈلہ اور عزیز بلوچ گروپ میں تصادم کے دوران 8 افراد کو قتل  جبکہ 2015 بغدادی لیاری میں سہیل بلوچ نامی شخص کو قتل کروایا ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سعید عرف سپیرا 6افراد کو قتل کر چکا تھا جبکہ 2016 میں دستی بم حملوں کی 5 وارداتوں میں ملوث رہا۔۔دہشت گرد کے دستی بم حملوں کے باعث ایک 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد نے 2015 اور 2016 میں یونس، اسامہ، شعیب، صابر ، محمد واجد اور عدیل نامی شخص کا قتل کیا جبکہ 2016 میں لیاری کے مختلف علاقوں میں 6 دستی بم حملہ کئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولیاں اور دستی بم  برآمد کیئے گئے۔