Monday, September 16, 2024

کراچی : مسلم لیگ ن کی شکریہ نوازشریف ریلی ، سیکڑوں کارکنوں کی شرکت

کراچی : مسلم لیگ ن کی شکریہ نوازشریف ریلی ، سیکڑوں کارکنوں کی شرکت
April 23, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے شکریہ نواز شریف کی ریلی نکالی  جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کارساز کراچی سے شکریہ نواز شریف ریلی نکالی متوالوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ریلی کارساز سے شروع ہوئی تو کارکنان کی تعداد بڑھنے لگی  ۔ شرکاء نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شاہراہ فیصل ، بلوچ کالونی، ایف ٹی سی سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے   جہاں مسلم لیگ سندھ کے صدر سرفراز جتوئی سمیت دیگر نے خطاب کیا  ۔ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے عوام نے نواز شریف زندہ باد ریلی میں شرکت کرکےثابت کر دیا کہ کراچی والے نواز شریف کیساتھ ہیں  ۔ ریلی کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی  ۔