Friday, May 3, 2024

کراچی: مستقل ملازمت کیلئے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

کراچی: مستقل ملازمت کیلئے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
December 27, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ملازمت مستقل کروانے کے لئے اساتذہ کا احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ مستقل ملازمت کا نوٹی فیکشن لئے بغیر گھروں کو نہیں جائیں گے۔
استادوں نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے پریس کلب کے سامنے قران خوانی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر استادوں نے کہا کہ بے نظیر زندہ ہوتی تو آج انہیں یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے۔
پریس کلب کے سامنے لگے احتجاجی کیمپ میں ایک استاد کی اچانک حالت غیر ہو گئی۔
ساتھیوں نے چہرے پر پانی ڈال کر ہوش میں لانے کی کوشش کی اور پھر اسپتال منتقل کر دیا۔
ادھر وزیر اعلی سندھ نے عارضی استادوں کو مستقل کرنے کے لئے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عارضی ملازمین کو مستقل کئے جانے کا نوٹی فیکشن یکم جنوری کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔