Monday, September 16, 2024

کراچی : مرکزی شاہراہوں پر اسپتالوں کی عدم موجودگی سے مریض دم توڑنے لگے

کراچی : مرکزی شاہراہوں پر اسپتالوں کی عدم موجودگی سے مریض دم توڑنے لگے
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں سپرہائی وے‘ نیشنل ہائی وے اور سبزی منڈی پرحادثات کوئی نئی بات نہیں لیکن یہاں اسپتال کا نہ ہوناسندھ حکومت کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ حادثات میں زخمی ہونے والے اکثر افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی کے قیام کو پندرہ برس گزر چکے ہیں۔ یہاں دوران کام حادثات کوئی نئی بات نہیں لیکن یہاں اسپتال کا نہ ہونا یقینا غیرمعمولی بات ہے۔ سبزی منڈی میں کام کرنے والے مزدور ایک طرف گھرکی کفالت کیلئے فکرمند ہوتے ہیں تو دوسری جانب انہیں حادثات کی صورت میں اسپتال نہ ہونے کا غم پریشان کرتا ہے۔ منڈی میں دوران کام مختلف پیٹیاں اور بوریاں اٹھانے کے دوران مزدوروں کے زخمی ہونے کے واقعات معمول کا حصہ ہیں لیکن حکومت سندھ نے آ ج تک یہاں اسپتال تودور کی بات ڈسپنسری بنانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی۔