Monday, September 16, 2024

کراچی : مخصوص نشستوں پرمنتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

کراچی : مخصوص نشستوں پرمنتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں میئر اوراندرون سندھ چیئرمین  اوروائس چیئرمینز کی راہ ہموار ہوگئی،مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں نےحلف اٹھالیا۔بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کو ہے ۔کراچی میں مئیر اندورن سندھ چئیرمین و وائس چئیرمینز کی راہ ہموار ہوگئی۔ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا،مجموعی طور پر تیرہ سو اڑتیس اراکین نے حلف اٹھایا۔ دوسونو یونین کمیٹیز کے ایک ہزار پنتالیس، چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے دوسو دو، ڈسٹرکٹ کونسل کےایک سو نوے اراکین نےحلف اٹھالیا۔ ضلع  وسطی کے دوسو اکیاسی، غربی کے دوسو ستتر، ایسٹ کےایک سو اکتہر، ساوتھ کےایک بھی ایک سواکتہر، ملیر کےبہتر اور کورنگی کے دوسو تین اراکین بھی حلف اٹھانےوالوں میں شامل ہیں۔۔ بلدیہ عظمیٰ کا الیکٹرول کالج مکمل ہونے کےبعد میئر کراچی کا انتخاب ہوگا،جس کیلئے کاغذات نامزدگی چھ اگست تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ میئر کراچی کا انتخاب چوبیس اگست کو ہوگا۔