Friday, March 29, 2024

کراچی : مخدوش عمارت سے دو خاندانوں کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا

کراچی : مخدوش عمارت سے دو خاندانوں کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا
November 28, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں مخدوش عمارت کے انہدام سے پہلے دو خاندانوں کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا  ۔ عمارت خالی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک خاندان اور خاتون نے برنس روڈ پر دھرنا دے دیا  ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان چوک کراچی میں موجود مخدوش عمارت رہائشیوں اور علاقہ مکینوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئی  ۔ کئی حصوں کے انہدام کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگیں  اسنارکل اور افسران موقع پر پہنچے  مکینوں کو باہر نکالنے کے لیے مذاکرات شروع ہوئے ۔مگر مکینوں نے باہر آنے کے بجائے مطالبات پیش کردیئے ۔ عمارت کے مالک نے متاثرین کوفی گھرڈیڑھ لاکھ روپے دینےپر آمادگی ظاہر کی ۔

دن ڈھلتے ڈھلتے دو خاندانوں کے دس افراد کو باہر نکال لیا گیا ۔  لیکن ایک خاندان اور خاتون نے عمارت  خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے برنس روڈ پر دھرنا دے دیا ۔ چارمنزلہ عمارت کوخالی کرانے کے لیے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ احکامات جاری کرچکے ہیں ۔