Tuesday, April 23, 2024

کراچی: مختلف کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزم گرفتار

کراچی: مختلف کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزم گرفتار
November 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزم گرفتار کر لئے۔ نیپئر کے علاقے بھیم پورہ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور تمام راستوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں کسی کو گھر سے باہر جانے نہیں دیا گیا اور نہ کسی کو علاقے مین داخل ہونے دیا گیا اس دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جوہرآباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم امین اور بالاج نے ایک تاجر سے بھتہ طلب کیا تھا۔