Saturday, May 18, 2024

کراچی ، مختلف کارروائیوں میں 29افراد گرفتار

کراچی ، مختلف کارروائیوں میں 29افراد گرفتار
February 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران  29 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور پولیس مقابلے میں چار ملزموں کوگرفتارجبکہ 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رات گئےمحمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بندکر کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی ۔ آپریشن میں تین ملزموں کوگرفتار جبکہ پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ ادھر جہانگیر روڈ پر اسٹریٹ کریمنلز سے مبینہ  پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کےمطابق ملزم ساتھی کے ہمراہ شہری سے لوٹ مارکررہاتھا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا۔