Thursday, May 2, 2024

کراچی ، مختلف مقدمات میں انصاف کے طلبگار صبح سے ہی عدالت پہنچ گئے

کراچی ، مختلف مقدمات میں انصاف کے طلبگار صبح سے ہی عدالت پہنچ گئے
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ مختلف مقدمات میں انصاف کے طلبگار صبح سے عدالت پہنچ گئے۔ چیف جسٹس کی آمد پر ایک خاتون نے گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون پولیس اہلکار نے روک لیا ۔ انصاف کی دہائیاں دیتی خاتون خود بھی قانون کی طالبہ ہے ۔ آنسو بہاتی امہ رباب اپنے والد، دادا اور چاچا کے قتل پر انصاف مانگنے عدالت پہنچی تھی ۔ بھارتی مواد نشر کرنے کیخلاف اداکار بھی سراپا احتجاج بنے رہے اور غیر قانونی بھارتی مواد کی نشریات روکنے کا مطالبہ کیا ۔ اداکاروں نے کہا بھارتی مواد نشر کرنے سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری متاثر ہورہی ہے اور فنکار بے روز گار ہو رہے ہیں ۔