Saturday, April 20, 2024

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4زخمیوں سمیت 5ملزم گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4زخمیوں سمیت 5ملزم گرفتار
November 29, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے بعد چار زخمیوں سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ قائد آباد  میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ  ڈیفنس فیز سیون سے ایک شخص کی لاش  ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے دو ملزموں عبداللہ اور صفدر کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاون لیاقت چوک میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم عامر، مدثر اور ناصر کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب درخشاں پولیس نے بھی بخاری کمرشل کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا۔۔ قائدآباد پل کے نیچے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سال کے شخص کو ڈاکووں نے گولی مار دی جبکہ ڈیفنس  فیز سیون سے ایک شخص  کی لاش ملی ہے جسے شناخت اور پولیس کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔