Thursday, May 2, 2024

کراچی : مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی پی پی میں شمولیت

کراچی : مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی پی پی میں شمولیت
March 5, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادنے  چیئرمین  پیپلزپارٹی کی قیاد ت پر اعتمادکااظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالوں میں ایم کیوایم ،مسلم لیگ نون  اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورکارکن شامل ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنثاراحمدکھوڑو کاکہناتھاکہ جب بھی کوئی آفت آئی ہم نے کارکنوں کاساتھ دیا۔شریک چیئرمین نے گیارہ برس جیل کاتی اورپارٹی کوآگے بڑھایا۔ہم پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔