Friday, April 26, 2024

کراچی ، محکمہ موسمیات نے مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی ، محکمہ موسمیات نے مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی
April 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، خبردار، محکمہ موسمیات نے مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ہیٹ ویو اور مون سون سے متعلق سیمینار میں اداروں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈی جی میٹ نے کہا مون سون بارشیں شمالی علاقوں میں زیادہ، سندھ اور بلوچستان میں کم ہوں گی۔ سمینار میں شریک این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈئیر مختار احمد نے کہا کہ سمندری درجہ حرارت بڑھنے سے ٹراپیکل سائیکلون کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات کا ارلی وارننگ سسٹم اپریل سے کام کر رہا ہے۔