Sunday, September 8, 2024

کراچی، محکمہ قانون کے ملازمین کا اسمبلی کے باہر احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی، محکمہ قانون کے ملازمین کا اسمبلی کے باہر احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج
April 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  محکمہ قانون سندھ کے ملازمین نے سندھ اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے محکمہ قانون کے ملازمین پر ہی دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کی جانب سے مطالبات کیلئے موجود اساتذہ پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں  اور متعدد ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔