Friday, May 17, 2024

محکمہ بلدیات سندھ کے 2 افسر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

محکمہ بلدیات سندھ کے 2 افسر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
October 5, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں احتساب عدالت نے محکمہ بلدیات کے دو افسران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔ دونوں ملزمان پر کروڑوں روپے خرد برد کرنے کا الزام ہے، دونوں ملزمان سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین بتائے جاتے ہیں۔ ڈی ایم سی ملیر میں کرپشن کا معاملہ، نیب حکام نے دو اہم افسران رحمت اللہ شیخ اور منظور عباسی کو گرفتار کر لیا۔ دونوں افسران کوگذشتہ شب دو تلوار میں واقع بنگلے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ دونوں افسران ڈی ایم سی ملیر میں اہم عہدوں پرتعینات رہے ہیں۔ نیب حکام نے دونوں ملزمان کواحتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان پر کروڑوں روپے خرد برد کا الزام ہے۔ نیب نےتفتیش کےلئے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا۔ دونوں ملزمان سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین بتائے جاتے ہیں۔