Friday, April 26, 2024

کراچی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ٹوکن ٹیکس نہ دہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ٹوکن ٹیکس نہ دہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن
October 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ۔نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون یکم نومبر تک جاری رہے گا ۔ وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کہتے ہیں ٹیکس وصولی کی مہم سے خزانہ کو فائدہ پہنچے گا  ۔ قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کا مہم پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مہم اچھا اقدام ہے۔ کراچی کے گیارہ مقامات پر محکمہ ایکسائز کی مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی۔