Tuesday, April 23, 2024

کراچی : محمودآباد‘ چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن‘ 5 افراد زیرحراست

کراچی : محمودآباد‘ چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن‘ 5 افراد زیرحراست
September 4, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق محمود آباد اور چنیسر گوٹھ میں رات گئے رینجرز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر پولیس نے ناظم آباد گلبہار میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔