Friday, April 26, 2024

کراچی ، محمد علی کے قتل میں گلگت بلتستان پولیس نے بھی معاونت کی ‏

کراچی ، محمد علی کے قتل میں گلگت بلتستان پولیس نے بھی معاونت کی ‏
April 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نوجوان محمد علی کے قتل کی لرزہ خیز واردات کےاہم محرکات سامنے آگئے، گرفتار ملزم شبر حسن نے انکشاف کیا کہ قتل میں گلگت بلتستان کے پولیس اہلکاروں نے بھی معاونت کی۔

کراچی لائنزایریا میں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالے محمد علی کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔

رواں ماہ 10 اپریل کو محمد علی نامی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم شبرحسن  نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ محمد علی کو گلگت سے لاپتہ ہونے والی خاتون ماہین کے معاملے پر قتل کیا گیا اور واردات میں ملزمان کو  گلگت بلتستان کے پولیس اہلکاروں سلیم اور سہیل کی معاونت بھی حاصل رہی۔

ملزم شبر نے مزید بتایا  کہ محمد علی کو لائینز ایریا کے مکان میں لا کر  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ محمد علی کے قتل میں مجموعی طور پر آٹھ ملزمان  ملوث تھے۔

محمد علی کے قتل میں ملوث ملزمان بشارت ،افراز گل اور غفران کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔