Friday, May 17, 2024

کراچی: محرم الحرام چودہ سو سینتیس ہجری کا چاند نظر آگیا، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آج عام تعطیل

کراچی: محرم الحرام چودہ سو سینتیس ہجری کا چاند نظر آگیا، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آج عام تعطیل
October 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) محرم الحرام چودہ سو سینتیس ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم محرم الحرام آج ہے جبکہ عاشورہ چوبیس اکتوبر ہفتے کو ہو گا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی مناسبت سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں عام تعطیل ہے۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں کراچی میں ہوا جس میں مرکزی وزونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، ڈی جی مذہبی امور، ڈائریکٹر میٹ کے علاوہ جامعہ کراچی اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ یکم محرم کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی مناسبت سے سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نےعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔