Friday, April 19, 2024

ساٹھ دن میں ایک شریف جائے گا، شیخ رشید کی پیش گوئی

ساٹھ دن میں ایک شریف جائے گا، شیخ رشید کی پیش گوئی
August 28, 2016
کراچی (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانا ہو گی۔ مہاجر پاکستان بنانے والے تھے۔ چند لوگوں نے بدنام کر لیا۔ متحدہ کا قائد ہر چوتھے روز معافی مانگ لیتا ہے۔ دفاتر اگر ذاتی جاگیر ہیں تو انہیں نہیں گرانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی اور روایتی اندازمیں حکمران جماعت کو کھری کھری سنا گئے اور متحدہ کے قائد اور لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانے کی بات بھی کر گئے۔ کہتے ہیں مہاجر پاکستان بنانے والوں میں سے تھے۔ ان میں سے چند لوگوں نے ملک کو بدنام کیا۔ سب غلط نہیں۔ ساٹھ دن میں ایک شریف جائے گا، نواز شریف کسی صورت پاناما پیپرز سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ شیخ رشید نے کہا کہ دفاتر اگر ذاتی جاگیر ہیں تو انہیں نہیں گرانا چاہیے اور اگر غیرقانونی ہیں تو پھرکارروائی کی جائے۔ اس معاملے پر وہ فاروق ستار کے ساتھ ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے سوال ہوا فاروق ستار کے ساتھ کا تو شیخ رشید نے کہا کہ وہ صحافی سے زیادہ سمارٹ ہیں۔ انہوں نے جس پر حمایت کا کہا وہ ذہن میں رکھیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غدار کی سزا سخت ہونی چاہیے۔ اس معاملے پر کوئی معافی نہیں۔ متحدہ کے قائد چار روز بعد معافی مانگ لیتے ہیں۔ یہ ڈرامہ بند کیا جائے۔