Sunday, May 12, 2024

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کار گینگ کے 7 ملزم گرفتار کرلیے

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کار گینگ کے 7 ملزم گرفتار کرلیے
January 19, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے بہادرآباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد چار زخمیوں سمیت کار گینگ کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے ایک کلاشنکوف اور پستول برآمد کرلی گئیں، گلستان جوہر میں فوڈ دلیوری بوائے کے بھیس میں ملزم نے شہری کو لوٹ لیا۔

فیروزآباد پولیس کا بہادرآباد میں سفید کارگینگ سے مبینہ مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان سے ایک کلاشنکوف اور چھ پستول برآمد کرلئے۔ ملزمان سے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گلستان جوہر میں فوڈ ڈیلیوری کےبھیس میں ملزمان گھومنے لگے۔ گلستان جوہر بلاک سولہ میں واردات کی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز نےحاصل کرلی
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی دوران موٹرسائیکل پر فوڈ ڈیلیوری بوائے کے بھیس میں دو ملزمان آتے ہیں۔ پیچھے بیٹھا ملزم اترکر شہری کی تلاشی لینے لگاتاہے۔۔
ملزم نے فوڈ ڈیلیوری باکس بھی پہن رکھا تھا۔ ملزم  شہری کی مکمل تلاشی کے بعد جو کچھ ملتا ہے لیکر فرار ہو جاتے ہیں۔