Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار

کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار
August 21, 2019
کراچی (92 نیوز)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ الآصف اسکوائر کے قریب ہوا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں بھی گولیاں لگیں جس کے بعد پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ  اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ۔ملزموں کا گروہ ڈکیتی  اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزموں میں فیض محمد عرف فیضی، اجمل اور زیدی شامل ہیں۔