Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے 5بچے جاں بحق

کراچی ، مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے 5بچے جاں بحق
February 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بچے جاں بحق ، ماں کی حالت تشویشناک ہے ۔ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں قیام پزیر متاثرہ خاندان نے نوبہار ہوٹل سے بریانی منگوا کر کھائی جس کے بعد حالت غیر ہو گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے افسوسناک واقعےکا نوٹس لیتےہوئے فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی میں مضرصحت کھانے نے  ایک اور گھر اجاڑ ڈالا،نجی ریسٹورنٹ سے منگوایا کھانا کھانے سے پانچ بچے جاں بحق،ماں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے اور متاثرہ خاتون پی ڈبلیوڈی کے ایکسیئن امین اللہ کے اہلخانہ ہیں،متاثرین  کا تعلق بلوچستان سے ہے ،فیملی گزشتہ شب مریض کو لے کرکراچی پہنچی اور سرکاری ریسٹ ہاؤس قصر ناز میں قیام کیا۔ فیملی نےنوبہار ریسٹورنٹ سے بریانی منگوائی،کھاتے ہی حالت غیر ہوگئی،والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر بچے جانبر نہ ہوسکے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ڈیڑھ سالہ عبدالعلی، 4 سالہ عزیز، 6 سالہ عالیہ، 7 سالہ توحید، اور9سالہ صلویٰ شامل ہیں۔ پانچ بچے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس،فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی ریسٹورنٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔