Friday, May 3, 2024

کراچی ، مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے چار سالہ بچی جاں بحق

کراچی ، مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے چار سالہ بچی جاں بحق
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، کورنگی بلال کالونی میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے چار سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی ۔

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں 4 سالہ رضیہ کو خسرہ میں مبتلا بخار تیز ہونے پر مقامی کلینک منتقل کیا گیا۔

ورثا کے مطابق ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے بچی کی موت واقع ہوگئی،پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے بچی کو  انجکشن لگایا جس سے اس کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش کو گھر واپس لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ڈاکٹر عمران کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔