Tuesday, April 23, 2024

کراچی، مبینہ زہریلی اشیا کھانے سےبچوں کی ہلاکت کا معاملہ، رپورٹ تیار کرلی گئی

کراچی، مبینہ زہریلی اشیا کھانے سےبچوں کی ہلاکت کا معاملہ، رپورٹ تیار کرلی گئی
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں مبینہ طورپر  مضر صحت کھانے سے 2بچوں کی ہلاکت کے معاملہ پر  زمزمہ کے نجی ریسٹورنٹ اور امیوزمنٹ پارک سے لئے گئے کھانوں کے نمونے کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ 32 صفحات پر مشتمل رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نےحاصل کرلی۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ اور پارک سے لئے گئے کھانوں کے نمونوں میں زہریلے مواد کے شواہد نہیں ملے۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سےنجی ریسٹورنٹ سے چکن تندوری، چکن ونگز، اسٹک فرائز، چاول اور دیگر اشیاء کے نمونے لئے گئے تھے ۔جبکہ نجی ریسٹورنٹ سے 80 کلو گرام سے زائد المیعاد گوشت بھی ملاتھا۔ امیوزمنٹ پارک سے بھی کینڈی فلاز اور دیگر اشیا  کے نمومے حاصل کیے گئے تھے۔ جاں بحق  بچوں کے والدین اور اداروں کی جانب سے اس بات کااندیشہ ظاہرکیا گیا تھاکہ بچوں کی موت مضر صحت کھانے سے ہوئی۔