Friday, April 26, 2024

کراچی، مبینہ زہریلاکھانے والے بچوں کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

کراچی، مبینہ زہریلاکھانے والے بچوں کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا
November 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں چند دن پہلے مبینہ طورپر مضرصحت کھانا کھانےسے جاں بحق ہونے والے دومعصوم بچوں کی موت کامعمہ حل نہیں ہوسکاہے۔تحقیقاتی ٹیم کومیڈیکل رپورٹ آنے کا انتظارہے،92 نیوز نے والدہ اور بچوں کی نجی ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ کلفٹن میں دومعصوم بچوں احمد اور محمد کی موت کیسے ہوئی ،معمہ حل  نہ ہوسکا ، 15 روز گزرنے کے باوجود اہم کیس حل نہ ہوسکا ، اب تحقیقاتی ٹیم کو میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔ تحقیقاتی افسر کاکہناہےکہ رپورٹ آنے کے بعدہی بچوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ دوسری جانب 92 نیوز نے نجی ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج میں والدہ اور بچوں کو ریسٹورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔