Thursday, March 28, 2024

کراچی: مبینہ درندگی کا شکار بچی کےورثاء کی شناخت ہوگئی

کراچی: مبینہ درندگی کا شکار بچی کےورثاء کی شناخت ہوگئی
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں درندگی کا شکار بننے والی بچی کے ورثاء کی شناخت ہوگئی، متاثرہ خاندان کورنگی32 اے کا رہائشی نکلا، پولیس نے درندہ صفت ملزموں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں درندگی کا شکار چھ سالہ  سویرا کے ورثا کی شناخت ہوگئی، متاثرہ خاندان کورنگی بتیس اے کا رہائشی نکلا، متاثرہ بچی کے والد بشیر فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ ان کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے، سویرا کے ماموں شوکت کا کہنا ہے کہ بچی گزشتہ روز گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا اور ورثاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، دوسری جانب پولیس نے درندہ صفت ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کےبعد ابراہیم حیدری کے علاقے میں پھینکا گیا، بچی سے زیادتی اور اقدام قتل کا مقدمہ گزشتہ روز سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔