Tuesday, April 16, 2024

کراچی ، مبارک ویلیج پر ساحل کی صفائی کا کام تیسرے روز بھی جاری رہا

کراچی ، مبارک ویلیج پر ساحل کی صفائی کا کام تیسرے روز بھی جاری رہا
October 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع تفریحی مقام مبارک ویلیج کے ساحل پر پاک بحریہ اور دیگر اداروں کے جوان تیسرے روز بھی صفائی کے کام میں مصروف رہے ، مبارک ویلیج تیل پھیلنے کے باعث ویرانی میں بدل گیا تھا ۔ مبارک ولیج کے ساحل پر پھیلے ہوا بدبودار تیل  سے  شدید آلودگی نے آبی حیات کو بھی مار ڈالا جس کے بعد  حسین ساحل تباہ حالی کا شکار ہو گیا۔ پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی جانب سے آلودہ ساحل کی صفائی کا عمل تیسرے دن بھی جاری رہا ، پاکستان نیوی کے 100 سے زائد جوان  دیگر اداروں کے ساتھ ملکر صفائی کے کام میں شریک  ہوئے ۔ ساحل پر چٹانوں کی صفائی کرکے اصل حالت میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحل کی مکمل صفائی تک میری ٹائم سکیورٹی  ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن جاری رہے گا ۔