Sunday, April 28, 2024

کراچی ، مبارک ولیج ساحل کی صفائی کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا

کراچی ، مبارک ولیج ساحل کی صفائی کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا
October 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مبارک ولیج کا خوبصورت ساحل بدبودار اور سیاہ خام تیل کی وجہ سے شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث ماہی گیر بیروزگار اور آبی حیات شدید خطرے سے دو چار ہے، ساحل کی صفائی کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ کراچی کے حسین ساحل مبارک ولیج کی خوبصورتی ماند پڑگئی  ،  ساحل پر  پُر اسرار طور آنے والے خام تیل  سے جہاں آبی حیات کو خطرات لاحق  ہیں ویہی ماہی گیروں کو بھی شدید  مشکلات کا سامنا ہے ۔ ساحل  کی صفائی  کے لیے میری ٹائم ایجنسی اور پاک نیوی  کے اہلکاروں آپریشن  بھی پوری آب و تاب سے جاری ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سمندر کی صفائی کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا  گیاہے اور آئندہ  دو سے تین روز میں  مبارک ولیج کے ساحل کی صفائی کا کام مکمل کرلیا  جائے  گا ۔