Monday, September 16, 2024

کراچی ،ماں ،باپ اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار اسما نواب 20سال بعدرہا

کراچی ،ماں ،باپ اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار اسما نواب 20سال بعدرہا
April 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ماں،باپ اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار اسما نواب کو سینٹرل جیل کراچی سے 20 برس بعد رہا کردیا گیاسپریم کورٹ نے سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسما کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ جوانی کے سنہرے دن،اپنوں کی یادیں، سہیلیوں کی کہانیاں، 20 سال بعد آزاد فضا میں سانس لینا نصیب ہواتو خوشی اور غم میں تفریق مشکل ہوگئی ۔ والدین اور بھائی کے قتل کے الزام میں کراچی سینٹرل جیل سے رہائی پانے والی اسما نواب کی زندگی میں سب کچھ بدل گیا ہے۔ تہرے قتل کیس میں بیس برس بعد اسما نواب کو کراچی سینٹرل جیل سے رہائی مل گئی ،اسما  کہتی ہیں پاکستان میں مجرم آزاد، بے گناہ جیلوں میں سڑرہے ہیں، یہاں کا قانون اندھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بہت کچھ سیکھا، کئی کورس کئے اور بچوں کو تعلیم بھی دی۔ اسما نواب کے وکیل جاوید چھتاری کہتے ہیں انصاف بہت دیر سے ملا لیکن مل گیا۔