Thursday, May 2, 2024

کراچی ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
December 22, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔

ملیر ماڈل کالونی میں صبح سویرے مسلح ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ملزم کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فرحان زخمی ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان سفید کار میں واردات کرنے آئے تھے۔ ملزم سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور زیور برآمد کر لئے گئے ہیں۔ پولیس نے تین پستول بھی برآمد کئے ہیں جس میں سے ایک جعلی پستول ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔