Monday, September 16, 2024

کراچی : مارکیٹوں کی حفاظت کیلئے  رینجرز کی خصوصی ٹاسک فورس قائم

کراچی : مارکیٹوں کی حفاظت کیلئے  رینجرز کی خصوصی ٹاسک فورس قائم
February 11, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں تجارتی مراکز میں رات کے اوقات میں جرائم کی روک تھام کے لیے رینجرز آپریشن کو مزید مؤثر اور فعال کیا جارہا ہے جبکہ اکسٹھ ونگ کی حدود میں آنے والی مارکیٹوں کی حفاظت کے لیے رینجرز کی خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے عتیق میر کی سربراہی میں  رینجرز کے 61 ونگ کمانڈر کرنل شاہد امیر خان سے ملاقات کی۔ تاجروں نے بتایا کہ مارکیٹوں میں رات کے اوقات میں چوری اور لُوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے  تالہ توڑ گروپ کے ہاتھوں کوئی بھی دکان اور گودام محفوظ نہیں رہا، انھوں نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ،اور دیگر علاقوں میں اب تک 300سے زائد دکانوں کے تالےتوڑ کرکروڑوں روپے کی رقوم اور قیمتی سامان چوری کیا جاچکا ہے۔ رینجرز کمانڈر 61ونگ لیفٹیننٹ کرنل شاہد امیر خان نے کہا ہے کہ 61ونگ کی حدود میں واقع تجارتی مراکز میں رات کے اوقات میں خصوصی ٹاسک فورس کا قائم کی جارہی ہے تجارتی مراکز میں حفاظتی انتظامات مزید بہترکیئے جائینگے، رینجرز کے جوان رات بھر تجارتی مراکز کی حفاظت کے تحت علاقے میں گشت کرینگے تاجر نمائندوں سے مسلسل رابطےاورمشاورت سے حکمت عملی مرتب کرینگے۔