Friday, March 29, 2024

کراچی : مارکیٹوں میں تالا توڑںے والےگروہ کے تین کارندے دھر لئے گئے

کراچی : مارکیٹوں میں تالا توڑںے والےگروہ کے تین کارندے دھر لئے گئے
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں تالاتوڑنے والے گروہ کے تین کارندوں کوگرفتارکرلیاگیا تفصیلات کےمطابق کراچی میں سرگرم تالاتوڑگروپ کے تین کارندے  آخرکارقانون کے ہاتھ چڑھ ہی گئے،ایس پی اورنگی حسن سردارکہتے ہیں زخمی طاہرعرف طحہ ، کاشف عرف نانا اوردانیال کےقبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان سمیت گرفتارکرکے اسلحہ،موٹرسائیکلیں ،مسروقہ سامان سے لدی سوزوکی اور تالے توڑنے کے آلات بھی برآمدکیے ہیں۔ ملزموں  نے اورنگی،الفلاح،ماڈل کالونی  اورشاہ فیصل سمیت شہرکی  مختلف مارکیٹوں میں وارداتوں کااعتراف کیاہے۔ دوسری جانب نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ڈکیتوں سمیت منشیات فروش کوگرفتارکرکے اسلحہ،مسروقہ سامان سمیت دوکلوچرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔