Monday, May 13, 2024

کراچی، لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی، لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
November 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھائی۔

لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب ندی کے ساتھ بنائی گئی جھگیوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔ ایک جھگی سے اٹھنے والے شعلوں نے چند ہی منٹوں میں دیگر جھگیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ جھگیوں سے اٹھتے شعلے اور دھویں کو دیکھ کر فائربریگیڈ کا اطلاع دی گئی۔ پہلے تو فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچی تاہم آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھ کر مزید چار فائرٹینڈر طلب کئے گئے۔

فائر بریگیڈ کےعملے نے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران پچاس سے زائد جھگیاں سامان سے راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ بستی میں ہر طرف راکھ اور ان سے اٹھتا دھوں ہی دیکھائی دیا۔ غریب مکینوں نے کہا کہ ان کا سب کچھ برباد ہو گیا۔

 دوسری طرف صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب پیڑول پمپ میں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

شعلے بھڑک اٹھے اور پیڑول پمپ کو خالی کروا لیا گیا۔ فائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور پیڑول پمپ کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا۔ ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ بجھا دی گئی۔

اس سے پہلے ڈمبر مارکیٹ کی ایک دکان میں بھی آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔