Tuesday, April 23, 2024

کراچی : لیاری گرلز کیفے میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا

کراچی : لیاری گرلز کیفے میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری گرلز کیفے میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا جس میں لوک گیتوں پر بچوں کی  پرفارمنس نے خوب رنگ جمایا۔
وادی مہران کی خوبصورت رنگ اجرک پہنی بچیوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس پیش کی ۔
کراچی کےعلاقے لیاری میں سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر پروفیسر کے ایس ناگپال نے بچوں کی قدیم ثقافت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی دینا ان کی ذمہ داری ہے۔
آرادو کی روح  روان  زولیخاں داود نے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن کولیاری کے بچوں کیساتھ منانے کے لئے یہ تقریب منعقد کی ہے جہاں ہر بچہ ہی تقریب کا حصہ بنا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں علاقے کی خواتین نے بھی شرکت کر کے خوب انجوائے کیا۔