Sunday, September 8, 2024

کراچی : لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی : لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
June 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش میں اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شاخت حبیب اللہ، ارشد خان اور خان درویش کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور لشکرجھنگوی سے تھا۔