Saturday, April 27, 2024

کراچی ، لیاری میں طلبہ کاسیوریج سسٹم کی تباہ حالی کیخلاف انوکھا احتجاج

کراچی ، لیاری میں طلبہ کاسیوریج سسٹم کی تباہ حالی کیخلاف انوکھا احتجاج
May 8, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں طلبہ نے سیوریج سسٹم کی تباہ حالی کےخلاف انوکھا احتجاج کیا۔ طالب علم جھاڑو، برش اور ونجی اٹھا کر فٹ پاتھ پر کھڑے ہو گئے۔ اسکول کے کپڑوں میں ملبوس کچھ طالب علموں نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے۔ طالب علموں نے کہا سیوریج سسٹم کی تباہ کی وجہ سےعلاقہ گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ اسکول آنے جانے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ طالب علموں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سیوریج سسٹم ٹھیک کیا جائے اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔ معصوم مظاہرین نے کہا گندگی وجہ سے وہ اکثر بیمار ہو جاتے ہیں جس سے ان کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔