کراچی ، لیاری میں سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا
کراچی ( 92 نیوز ) لیاری میں خوف سے سائے ختم نوجوانوں نے ٹھان لی، اب کچھ کرکے دکھانا ہے ۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے ۔
کراچی کےعلاقے لیاری میں سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا ہے ، جہاں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جو معذوری کو شکست دیکر صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتا ہے۔
سیون اے سائیڈ فٹبال کے چھوٹے فارمیٹ کے مقابلے اتنے بھی آسان نہیں ،
انہی نوجوان کھلاڑیوں میں معاذ نامی نوجوان بھی شامل ہے جس نے معذوری کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا ۔
لیژر لیگ کے تحت کراچی کےمختلف علاقوں میں ہزاروں نوجوان ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں ۔