Saturday, May 18, 2024

کراچی : لیاری جنرل اسپتال میں ادویات کی قلت اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت نہ ہرنے پر مریض شدید پریشان

کراچی : لیاری جنرل اسپتال میں ادویات کی قلت اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت نہ ہرنے پر مریض شدید پریشان
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے دیگر اسپتالوں کی طرح لیاری جنرل اسپتال میں بھی ادویات کی قلت اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابرہے جس کی وجہ سے مریض شدید پریشان ہیں. تفصیلات کےمطابق   حب چوکی کی رہائشی معذور امیراں بی بی جوکہ لیاری اسپتال کی اوپی ڈی میں اپنا معائنہ تو کرانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں لیکن ادویات حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ معمر خاتون کو ٹیسٹ بھی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرانے پڑے ہیں امیراں بی بی نے اسپتال کے عملے کے خلاف شکایت کے انبار لگادیئے صرف امیراں بی بی ہی نہیں دیگر مریض بھی لیاری جنرل استپال کے عملے سے نالاں نظر آئے۔ مریضوں نے ادویات کی کمی اور غیر معیاری علاج کا بھی شکوہ کیا 92نیوز نے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز سے رابطہ کیا تو پتہ چلا موصوف رخصت پر گئے ہوئے ہیں۔