Friday, May 17, 2024

کراچی، لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کراچی، لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
September 13, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب دومنزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔ رہائشی عمارت کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ساتھ والی بلڈنگ پر ہیوی مشینری سے کام ہورہا تھا۔ سندھ رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔