Monday, September 16, 2024

کراچی : لکڑیوں کی پیٹیوں کےگودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

کراچی : لکڑیوں کی پیٹیوں کےگودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر
April 10, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں لکڑیوں کی پیٹیوں کے گودام میں لگنے والی آگ نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر کردیا  ۔ تیسرے درجے کی آگ پر شہر بھر کے فائر ٹینڈرز نے قابو پایا  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے گنجان ترین علاقے صدر میں رینبو سینٹر کے قریب اگ بھڑک اٹھی  ۔ لکڑی کی پیٹیوں کے گودام میں آتشبازی کا سامان بھی جلد آگ کی لپیٹ میں آگیا  چیف فائر آفیسر کے مطابق اگ تیسرے درجے کی تھی۔ میئر کراچی وسیم اختر بھی جائے حادثہ پر پہنچے  وسائل کی کمی پر ایک بار پر سندھ حکومت کو قصور وار ٹھہرایا ۔ ایس پی صدر ڈاکٹر توقیر کے مطابق آتشبازی کے سامان کی موجودگی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔