Friday, May 10, 2024

کراچی ، لڑکی سے زیادتی اور بلیک میلنگ کیس میں ملوث چار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی ، لڑکی سے زیادتی اور بلیک میلنگ کیس میں ملوث چار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور
April 10, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لڑکی سے زیادتی اور بلیک میلنگ کیس میں ملوث 4 ملزمان کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

میمن گوٹھ میں 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار چاروں ملزمان کو 19 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایاجائے گا ، ملزمان نے 12 جنوری کو لڑکی سے زیادتی کی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کیا تھا ، گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں ۔

شادمان ٹاؤن میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو بھی مقامی عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 3 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

لیاقت آباد نمبر 8 میں بھتہ خوروں نے گوشت کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر کے باہر گولیاں چلادیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزمان نے بیوپاری سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ۔