Friday, April 19, 2024

کراچی، لٹیروں، گھر کی دہلیز پر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا

کراچی، لٹیروں، گھر کی دہلیز پر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا
November 21, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے راج  کا سلسلہ جاری ہے، شہری گھرکی دہلیز پربھی غیرمحفوظ ہوگئے، ناظم آباد میں گھر کے دروازے پر گاڑی رکتے ہی 4 لٹیروں نے شہری کو گھیر لیا، لوٹ مار کے بعد آرام سے چلتے بنے۔ ضلع وسطی میں شہری گھر کے دروازے پر بھی غیرمحفوظ ہوگئے، ناظم آباد 4 نمبر میں ڈکیتوں نے فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔ گھر کے سامنے گاڑی رکتے ہی 4 لٹیروں نے کا سواروں کو گھیر لیا۔ ایک لٹیرے نے گاڑی میں آگے بیٹھی خاتون سے پرس چھینا، دوسرا لٹیرا گاڑی چلانے والے شہری کے پاس کھڑا لوٹ مار کرتا رہا، ملزمان نے جاتے جاتے دوسری خاتون سے بھی لوٹ مار کی۔