Sunday, May 12, 2024

کراچی، لنڈے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

کراچی، لنڈے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
November 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں لنڈے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا۔ کراچی میں شیر شاہ قبرستان کے قریب لنڈے کے گودام میں آگ رات گئے لگی، جس نے مزید 4 گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے ساتھ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ پانی کی قلت اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 7 ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ نے مدد کی، تیز ہوا کے باعث آگ قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔